ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رعیت سنگھا کے وینو تعلقہ ہسیرو سینا کے تعلقہ صدرمنتخب

رعیت سنگھا کے وینو تعلقہ ہسیرو سینا کے تعلقہ صدرمنتخب

Sun, 04 Sep 2016 16:08:00    S.O. News Service

چنتامنی:4 /ستمبر(محمد اسلم؍ایس او نیوز) این این ٹی روڈ کے ساکن وینوکو ہسیرو سیناکے تعلقہ صدر کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا ہے ۔آج شہر کے پتراکرترا بھون  میں تنظیم کے ضلعی صدر ٹی۔لکشمی نارائن ریڈی کے زیر سرپرستی میں ایک تقریب منعقدہ کی گئی تھی جس تقریب میں وینو کو چنتامنی تعلقہ صدر کے حیثیت سے منتخب کرنے کے علاوہ کئی کسانوں کوکارکنوں کے طور پر بھی چن لیا گیا ہے۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لکشمی نارائن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جڑواں کولار چکبالاپور اضلاع بھر کے کسان بینکوں سے قرضہ لیکر کئی قسم کے ترکاری اور دیگر اشیاء اگاتے آرہے ہیں لیکن بجلی کی کٹوتی سے وقت پر پانی نہ دئے جانے پر فصلیں تباہ اور کسان کنگال ہوچکے ہیں کئی بار بیسکام اور دیگر محکمہ زراعت کے افسروں کو اس بات کی اطلاع دی مگر کسی نے اس پر کان نہیں دھریں کئی کسانوں نے بینک ملازمین کے تنگ کرنے پر خود کشی بھی کر بیٹھے ہیں اور ان کے کئی خاندان تباہ ہوچکے ہیں ۔انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کسان ایسے بھی ہیں جنہیں زراعت کے سوا کوئی دوسرا کام کام نہیں آتا ان کسانوں کے قرضے معاف کئے جائیں ورنہ ان کے پاس خود کشی کے سو ا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔اس موقع پر تنظیم کے سکریٹری کے حیثیت سے راچاپورا شری نات نائب صدر بالا ہلی نارائن سوامی جنرل سکریٹری جے ایم ناگراج کنوینر ناگیش کو منتخب کیا گیا جبکہ کارکنوں کے طور پرہیچ این کدرے گوڈا شری رام ریڈی شیونندا ریڈی ایرپا ریڈی وغیرہ کو منتخب کیا گیا۔


Share: